امریکا میں سونے اور چاندی کے قدیم سکوں کی نیلامی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 25 مئی 2016 11:25

امریکا میں سونے اور چاندی کے قدیم سکوں کی نیلامی

نیویارک(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25مئی۔2016ء) نیویارک میں امریکہ کے قدیم سونے اور چاندی کے سکوں کی نیلامی کی جاری ہے- 1804 میں بنے چاندی کے ڈالر کے ایک کروڑ سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر میں فروخت ہونے کی امید ہے۔

(جاری ہے)

دوسرا سکہ1822میں بنایا گیا اور اس پر عقاب کی تصویر کندہ ہے۔ اندازہ ہے کہ یہ سکہ 80 لاکھ ڈالر سے ایک کروڑ20 لاکھ ڈالر میں فروخت ہو گا۔ 1804 میں بنا سکہ غیر ملکی شخصیات کو دیا جاتا تھا۔ نیلامی کے لئے پیش کیا جانے والا یہ سکہ1835 میں مسقط کے سلطان کو پیش کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :