کراچی،قاتل سیکیورٹی گارڈ اورسیاسی جماعت کے عہدیداروں سمیت متعدد گرفتار

بدھ 25 مئی 2016 11:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء ) کراچی میں عزیز آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پیٹرول پمپ پرجھگڑے کے دوران ایک شخص کو قتل کرنیوالے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم ساجد نے نیئر نامی شخص کو سی این جی بھرواتے ہوئے پیسے کم پڑنے پر تنازع کے دوران گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے کالا پل پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیاہے ۔زیرحراست شخص کا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔ کراچی کے علاقے،سہراب گوٹھ،،لیاقت آباد،لیاری میں پولیس کی کارروائی،،سیاسی جماعت کے مقامی عہدیداراوردوزخمی ملزمان سمیت چارافراد گرفتار۔محمودآباد میں اسنیپ چیکنگ کے دوران آٹھ افراد کوحراست میں لے لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :