مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ افغان طالبان کے نئے امیرمقرر

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 25 مئی 2016 09:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء) افغان طالبان نے مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا امیر مقرر کر لیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے ملا منصور کے امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کردی۔

(جاری ہے)

رہبری شوری کے اجلاس کے بعد مولوی ہیبت اللہ کو نیا امیر جبکہ سراج الدین حقانی اور ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو ڈپٹی سپریم لیڈر مقرر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :