عوامی محاذحافظ آبادکاراناخالدمحمودکی زیرصدارت اجلاس

منگل 24 مئی 2016 22:50

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) عوامی محاذ حافظ آباد کا ایک اجلاس رانا خالد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں شرکاء اجلاس نے موٹر وے پولیس میں اٹھارہ سال سے ڈیپوٹیشن پر آئے ہوئے سویلین سٹاف جو کہ موٹروے پولیس میں ضم ہوچکا تھا اسے اٹھارہ سال کی خدمت کے بعدبیک جنبش قلم نکال دینے پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اٹھاہ سال پہلے ملک کے مختلف صوبائی محکمہ پولیس سے بھی یونیفارم سٹاف کو ڈیپوٹیشن پر مختلف گریڈ میں ضم کیا گیا اور انہیں انعامیہ ترقیاں بھی دی گئیں۔

(جاری ہے)

جو کہ خلاف قانون بھی تھا لیکن ان کو نہیں نکالا گیا۔ اجلاس مین عدالت عظمی سے اپیل کی گئی کی عدالتی فیصلہ کو اسکی اصل روح کے مطابق لاگو کیا جائے اور یونیفارم سٹاف جس کو ڈیپوٹیشن پر مختلف گریڈ میں ضم کیا گیا تھا ان کو بھی محکمہ موٹروے پولیس سے نکالا جائے۔

متعلقہ عنوان :