نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیراہتمام مصنف ممتاز بخاری کی ”وتایو فقیر“ کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوگیا

منگل 24 مئی 2016 22:41

اسلام آباد ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن اسلام آباد کے زیر اہتمام مصنف ممتاز بخاری کی سندھ کے نامور کردار”وتایو فقیر“ پر مبنی کتاب کا دوسرا ایڈیشن شائع ہوگیا۔ 44صفحات کی چھوٹی چھوٹی دلچسپ اور فکر انگیز کہانیوں کی اس کتاب کی قیمت80 روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد رعایت پر صرف 36 روپے میں این بی ایف کی ملک بھر کی بُک شاپس سے حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں جناح سُپر مارکیٹ میں ”شہرِ کتاب“ سے اسلام آباد میں ”کلب بُک شاپ“ سے اور این بی ایف کی جی ایٹ فور میں واقع مرکزی بُک شاپ سے لی جا سکتی ہے۔ وتایوفقیر سندھ کی عام زندگی میں اسی طرز کا کردار ہے جس طرح ملا نصرالدین، شیخ چلّی، بیریل اور دوسرے کردار برصغیر کی عوامی زندگی اور کلاسیکی ادب کا حصہ بن چکے ہیں۔ وتایو فقیر سندھ کا ایک جیتا جاگتا کردار ہے۔ اس کی باتیں، حرکات و سکنات، حکایتیں اور حُلیہ یہ سب باتیں صدیوں پہلے سندھ میں سینہ بہ سینہ مشہور ہوئیں۔ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کی طرف سے یہ کتاب پہلی بار2012ء میں شائع ہوئی تھی اور اس کی مقبولیت کے پیشِ نظر اب نئے گٹ اپ کے ساتھ اس کا تازہ ایڈیشن شائع کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :