پنجاب اور کراچی میں مارکیٹں جلد بند ہونے سے 1500میگا واٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے

وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمدآصف کا بیان

منگل 24 مئی 2016 22:41

پنجاب اور کراچی میں مارکیٹں جلد بند ہونے سے 1500میگا واٹ بجلی بچائی جاسکتی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پنجاب اور کراچی میں مارکیٹں جلد بند ہونے سے 1500میگا واٹ بجلی بچائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا بھر میں دن کی روشنی کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ‘رات گئے کسی قسم کی کاروباری سرگرمیاں نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹیں جلد بند ہونے سے 1500میگا واٹ بجلی کسی بھی دوسرے استعمال میں لائی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک میگا واٹ بجلی بچانا ‘ایک میگا واٹ بجلی پیدا کرنے سے بہتر اور آسان ہے۔ انہوں نے بجلی بچانے کیلئے مارکیٹیوں کی جلد بندش کے حوالے سے صوبائی حکومتوں اورتاجروں کوتعاون کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :