وزیر اعلی شہباز شریف کی اسلام آباد میں چینی سفارتخانے آمد، پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ سے ملاقات

وزیر اعلی کی چینی سفیر کو پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے 65 برس مکمل ہونے پر مبارکباد وزیر اعلی شہباز شریف کا اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کیلئے فنڈز کے اجراء پر چینی قیادت اور حکومت کا شکریہ پاک چین دوستی کو فروغ دینے میں شہباز شریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ‘ چینی سفیر سن ویڈانگ

منگل 24 مئی 2016 22:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف آج اسلام آباد میں چینی سفارتخانے گئے اور پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈان گسے ملاقات کی-وزیر اعلی نے چینی سفیر کو پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے 65 برس مکمل ہونے پر مبارکباد دی-وزیر اعلی شہباز شریف نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہپاکستان اور چین کے مابین دوستی کا لازوال رشتہ موجودہے-دونوں ممالک کے عوام کو دو طرفہ دوستی اور تعلقات پر ناز ہے - انہوں نے کہا کہ چین ایک مخلص دوست کی طرح ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے -مشکل اور آزمائش کی ہر گھڑی میں چین نے پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے -انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاکستان اور چین کے ساتھ تعلقات مزید وسیع اور مضبوط ہوئے ہیں - چین پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی تاریخ ساز سرمایہ کاری کر رہا ہے -چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے - سی پیک کے تحت پاکستان بھر میں لگنے والے منصوبوں سے دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ حاصل ہوا ہے اور سی پیک سے پاکستان میں ترقی کی نئی راہیں کھلی ہیں - آنے والے دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقا ت اور تعاون مزید فروغ پائے گا- وزیر اعلی نے اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کے لئے فنڈز کے اجراء پر چینی قیادت اور حکومت کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کے عظیم الشان فلاح عامہ کے منصوبے میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ دیکھتے ہیں -پاکستان کے عوام اپنے دوست ملک چین کے اس شاندار تحفے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے-چینی سفیر سن ویڈانگ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی اور دو طرفہ معاشی تعاون ہر گزرتے لمحے فروغ پا رہا ہے- پاک چین دوستی کو فروغ دینے میں پنجاب کے وزیر اعلی شہباز شریف کی کاوشیں لائق تحسین ہیں -چین کے سفیر نے لاہور میں پنجاب حکومت اور چینی قونصلیٹ کے اشتراک سے پاک چین تعلقات کی 65 ویں سالگرہ کی تقریب کے انعقاد پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ لاہور میں پنجاب حکومت اور چینی قونصلیٹ کے اشتراک سے دونوں ممالک کے 65 سالہ سفارتی تعلقات کی سالگرہ کے حوالہ سے شاندار تقریب کا انعقاد کیاگیا-