ترجمان سندھ پولیس کی کراچی پریس کلب پر مظاہرین کے احتجاج میں محکمہ پولیس سندھ پر لگائے گئے مبینہ الزامات کی سختی سے تردید

منگل 24 مئی 2016 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) ترجمان سندھ پولیس نے کراچی پریس کلب پر مظاہرین کے احتجاج میں محکمہ پولیس سندھ پر لگائے گئے مبینہ الزامات کی سختی سے تردید کی ہے کہ ایلیٹ ٹریننگ کالج بس پر دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونیوالے 13پولیس اہلکاروں کا تعلق سندھ ریزرو پولیس سے تھا ۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس نے دفتر سے جاری ایک بیان میں مبینہ الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مذکورہ حملے میں شہید ہونیوالے 13 پولیس اہلکاروں میں سے کانسٹیبل 1298 سعید احمد ، 1672 عابد حسین اور 12381 گلشن خان کا تعلق سندھ ریزرو پولیس سے تھا جبکہ دیگر 10اہلکار شہید بینظیرآباد پولیس ڈسٹرکٹ سے تھے اور ان تمام کی پوسٹنگ ایس ایس یو سندھ میں تھی۔

ترجمان سندھ پولیس نے مذید بتایا کہ مذکورہ واقعہ میں شہید تمام اہلکاروں کے ورثا ُکو محکمہ پولیس سندھ کی جانب سے مالی امداد پر مشتمل رقوم کی ادائیگی کردی گئی ہے جبکہ دیگر مراعات جس میں شہید کی ریٹائرمنٹ تک ہر ماہ تنخواہ بھی شامل ہے باقاعدگی سے ادا کی جارہی ہے ۔ ترجمان کے مطابق مذکورہ مراعات حاصل کرنیوالوں میں ایس آر پی کے شہیدتین اہلکاروں کے قانونی اور حقیقی ورثا ُ بھی شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :