ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت پر سوالیہ نشان ہے، ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ناگزیر ہوچکا ،نور الدین کاکڑ

منگل 24 مئی 2016 22:23

کوئٹہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) بلوچستان میں ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت پر سوالیہ نشان ہے ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ناگزیر ہوچکاملک سڑکوں سے نہیں سرمایہ کاری سے ترقی کرتا ہے ان خیالات کااظہار ممبر صوبائی کونسل تحریک انصاف بلوچستان نور الدین کاکڑ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کیا گیاانہوں نے کہا کہ بلوچستان کے علاقے نوشکی میں امریکہ کی جانب سے کیا جانے والا ڈرون حملہ پاکستان کی سالمیت پر کئی سوال پیدا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کو لوٹ کھانے والے نہ حملے روک سکتے ہیں اور نہ ہی کھلے عام اسکی مذمت کرسکتے ہیں بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب وقت کی ضرورت بن چکا ہے ملک سڑکوں اور جنگلہ بسوں سے ترقی نہیں کرتے بلکہ بیرونی سرمایہ کاری ملک میں لانے اوردستیاب انسانی و معدنی وسائل کو استعمال میں لا کرملک کو ایک بہتر معاشی طاقت بنایا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ملکی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے جبکہ حکمرانوں نے ملک کو قرضوں تلے ڈبو دیا ہے پارٹی چیئرمین ہی عوام کی آخری امید ہیں۔

متعلقہ عنوان :