نیب پنجاب نے پیپکو میں سیاسی بنیادوں پر ہونیوالی بھرتیوں وکرپشن کی تحقیقات پر سابق وزیر اعظم کو طلب کر لیا

منگل 24 مئی 2016 22:14

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) نیب پنجاب نے پیپکو میں سیاسی بنیادوں پر ہونے والی پانچ سو کے قریب بھرتیوں اور کرپشن کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق نیب پنجاب کی طرف سے پیپکو میں ہونیوالی سیاسی بھرتیوں اور کرپشن کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جس میں نیب نے سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو ابراہیم مجوکہ اور ڈائریکٹر ایچ آر گیپکو کو گرفتار کر رکھا ہے، طاہر بشارت چیمہ سے تفتیش کی روشنی میں نیب نے راجہ پرویز اشرف کو طلبی کے نوٹسز بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم پیش ہو کر پیپکو میں ہونیوالی کرپشن سے متعلق دستاویزی ثبوت فراہم کریں، نیب کے نوٹسز کے جواب میں راجہ پرویز اشرف ازخود پیش نہیں ہوئے تاہم سابق وزیر اعظم کی طرف سے سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل افتخار شاہد ایڈووکیٹ کی سربراہی میں لیگل ٹیم نے نیب پنجاب سے رابطہ کیا ہے، افتخار شاہد ایڈووکیٹ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نیب پنجاب سے سابق وزیراعظم کو بھجوائے گئے نوٹسز کی تفصیلات اور وجوہات مانگی گئی ہیں کیونکہ نیب کا نوٹس مبہم ہے اور اس میں کچھ بھی نہیں لکھا ہوا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو کیوں طلب کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :