پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کا اجلاس، متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریکارڈ کے جلنے پر تشویش کا اظہار ،وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل

منگل 24 مئی 2016 22:14

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء ) پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریکارڈ کے جلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم محمدنواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں ۔کمیٹی نے یہ مطالبہ پردھان سردار تارا سنگھ کی سربراہی میں منگل کے روز یہاں ہونے والے اجلاس کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متفقہ قرار داد کے ذریعے متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاورق کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اقلیتوں کی بہترین خدمات کرنے پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا ،اجلاس میں سردار تارا سنگھ ،سردار رمیش سنگھ اروڑا،سردار گوپال سنگھ چاول، بابا امر جیت سنگھ ،سردار مینندر سنگھ اورسردار صاحب سنگھ نے شرکت کی، پر بندھک کمیٹی نے 8جون کو جوڑ میلہ اور 21جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر انڈیا اور دیگر ملکوں سے آنے والے یاتریوں کے لیے انتظامات جا ئزہ لیا اوربیساکھی کے تہوار پر انتظامات پر اٹھنے والے اخراجات کی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :