چین اور آرمینیا کا انسداد دہشت گردی تعاون کو مضبوط کرنے پر فیصلہ

منگل 24 مئی 2016 22:11

یریوان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) چین اور آرمینیا نے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے شعبوں کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے تعاون کو مضبوط کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ آرمینیا کے صدر سرش سارگسیان نے چین کے صدر ژی جن پنگ کے نمائندہ خصوصی مینگ جیان ژو کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم کرنے پر تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں چین کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہونے کے بعد سے باہمی تعاون بہترین رفتار کے ساتھ موثر طریقے سے فروغ پا رہا ہے ۔ آرمینیا کے صدر چین کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور عملی تعاون کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں جس کی چین قدر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے صدور کے مابین گزشتہ سال ہونے والی ملاقات میں جن امور پر اتفاق رائے کیا گیا اس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی اور عالمی سطح پر تبدیل ہوتی صورتحال کے تناظر میں دونوں ممالک کو چاہیے کہ وہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اپنے تعلقات کو موثر طریقے سے آگے بڑھائیں ۔ آرمینیا کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور قانون نافذ کرنے والیشعبوں کے ساتھ چین کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔ ملاقات میں آرمینیا کے صدر نے کہا کہ چین اور آرمینیا کے مابین تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہیں اورہم چین کو ایک اہم سیاسی اور معاشی شراکت دار کا درجہ دہتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :