آنے والے دو سے تین مہینے ملک کے لئے نہایت اہم ہیں ، ملک نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ،حکمران قومی دولت پر عیاشیاں کررہے ہیں، ،جھرلو الیکشن کے ذریعے برسراقتدار آنے والے حکمرانوں کے بڑے بڑے محلات ہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی عوامی تحریک کے رہنماؤں سے ملاقات میں گفتگو عوامی تحریک ڈالرز،پونڈزواپس لے کر ملکی خزانے میں جمع کروائے گی،ڈاکٹر ایس ایم ضمیر

منگل 24 مئی 2016 22:08

آنے والے دو سے تین مہینے ملک کے لئے نہایت اہم ہیں ، ملک نازک ترین دور ..

اسلا آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئندہ تین سے چارمہینے ملک کے لئے نہایت اہم ہیں،ملک اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے،ملکی استحکام،خود مختاری داؤ پر لگی ہوئی ہے،حکمران قومی دولت پر عیاشیاں کررہے ہیں ،جھرلو الیکشن کے ذریعے برسراقتدار آنے والے حکمران بڑے بڑے محلات میں ،ائر کنڈیشن،لگژری گاڑیوں میں عیش و عشرت کی زندگی گزاررہے ہیں اور ان کوووٹ دے کراقتدار پر پہنچانے والے عوام کے لئے مہنگائی ،بے روزگاری،غربت اور لوڈ شیڈنگ کی چکی میں پس رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری ایک بڑے قومی لیڈر ہیں ،میراان کے ساتھ مکمل رابطہ ہے ۔

وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر ،مصطفی خان،غلام علی خان،انصار ملک سے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ،اس موقع پرپاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر ایس ایم ضمیر نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک واحد جماعت ہے جس کے کارکنان نے ظالم نظام کو چیلنج کرتے ہوئے 17جون 2014 ء کے دن 14 شہادتیں قبول کیں اور 85 سے زائد زخمی ہوئے اور ہزاروں کی تعداد میں قید و بند کی سختیاں جھیل رہے ہیں، اوردہشتگردی کے جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں، اپنے قائد کے حکم پر کرپٹ نظام اور کرپشن کے خلاف17جون کو ایک بار پھرجمع ہوکر تاریخ رقم کر دیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں مصطفوی انقلاب لانے کا مشن پورا کرینگے اور 19کروڑ عوام کے آئینی حقوق کیلئے جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے 70فیصد عوام سطح غربت کی لکیر سے نیچے کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،ملکی استحکام ،خودمختاری،داؤ پر لگ چکے ہیں،غربت ،لوڈ شیڈنگ،سے تنگ آئے ہوئے عوام خود کشیاں کررہے ہیں،مگر عیاش حکمرانوں کے سر میں درد بھی ہوجائے تو وہ لند ن علاج کے لئے چلے جاتے ہیں،عوامی تحریک بہت جلد سڑکوں پر ہوگی، محب وطن ،انقلابی اور حقیقی جمہوری قوتیں کرپٹ نظام کو مسترد کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :