نادرا نے جون 2013سے ابتک2لاکھ 32ہزار 662 شناختی کارڈ اور 62ہزار پاسپورٹ منسوخ کئے، جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والے 614ملازمین کو معطل اور65 ملازمین کو گرفتار کروایا

وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کاپریس کانفرنس میں انکشاف

منگل 24 مئی 2016 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ نادرا نے جون 2013سے ابتک2لاکھ 32ہزار 662 شناختی کارڈ اور 62ہزار پاسپورٹ منسوخ کئے،جبکہ جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے والے 614ملازمین کو معطل اور65 ملازمین کو گرفتار کروایا۔جنوری2015 سے اکتوبر 2015 تک 4036 غیرملکیوں کے بھی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ۔

سب سے زیادہ 3430 افغانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے جب کہ 236 ایرانیوں ، 29 بھارتی 111 بنگالیوں کے بھی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ۔ منگل کو پنجاب ہاؤس میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ نادرا اور پاسپورٹ سے کرپشن اور جعل سازی ختم کر رہے ہیں ،گزشتہ دور حکومت میں 2011سے مئی 2013تک صرف 519 شناختی کارڈ منسوخ کئے ۔

(جاری ہے)

مگر میں نے آتے ہی 2013 میں 6ہزار 62،2014میں 22ہزار 361،2015میں 92ہزار 699،اور 2016میں ابتک 1لاکھ 11ہزار 540شناختی کارڈ منسوخ کئے ،نہ صرف شناختی کارڈ منسوخ کئے بلکہ جعلی شناختی کارڈ اور کرپشن میں ملوث 614ملازمین کو معطل اور 65ملازمین کو گرفتار کروایا،اسکے علاوہ29ہزار پاسپورٹ بھی منسوخ کئے۔

دوسری جانب ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق جنوری2015 سے اکتوبر 2015 تک 4036 غیرملکیوں کے بھی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے ۔سب سے زیادہ 3430 افغانیوں کے شناختی کارڈ بلاک کیے گئے جب کہ 236 ایرانیوں ، 29 بھارتی 111 بنگالیوں کے بھی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے اس کے علاوہ 21 چینی باشندوں 13 مصری 7 مراکش اور ازبکستان کے تین ، مالدیپ کے دو ، عراق کے پانچ اور سینی گال کے ایک باشندے کا شناختی کارڈ بلاک کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق جعلی تصدیق کیے گئے 170 اور جعلی کوائف کے 8 شناختی کارڈ بھی بلاک کیے گئے ۔