وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے سے اختلافات اور ان کو ڈانٹنے کی خبروں کی تردید کر دی

املیش خان کو مستعفی ہونے سے روک دیا ، چوہدری نثار

منگل 24 مئی 2016 22:05

وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے سے اختلافات اور ان کو ڈانٹنے کی خبروں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ڈی جی ایف آئی اے سے اختلافات اور ان کوڈانٹنے کی خبروں کی تردید کر دی ۔

(جاری ہے)

منگل کو پنجاب ہاؤ س میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ایک سوال کے جواب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ میری طرف سے ڈی جی ایف آئی اے کو کوئی ڈانٹ ڈپٹ نہیں کی گئی، میں نے ڈی جی ایف آئی سے صرف اتنا پوچھا کہ ایف آئی میں اصلاحات کے حوالے سے رپورٹ مجھے اور وزارت داخلہ کو ملنے سے پہلے میڈیا کو کیسے مل گئی ،میں نے ڈی جی ایف آئی اے سے کہا کہ اصلاحات کی رپورٹ میڈیا میں آنے کی تحقیقات کریں، جس پر ڈی جی املیش نے موقف کے بعد کہا کہ میں نے اعتماد کھو دیا ہے، استعفیٰ لکھ دیتا ہوں، تو میں نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :