پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا پہلا ورکر کنونشن ضلع رحیم یار خان ہو گا
منگل 24 مئی 2016 21:43
اسلام آباد ۔ 24 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24 مئی۔2016ء) سابق وزیر اعظم پاکستا ن سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔ یہ بات انہوں نے جنوبی پنجاب کی کوارڈنینشن کمیٹی کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی اجلاس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی کوارڈینشن کمیٹی کے رکن سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سابق ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شوکت بسراء ، محمود حیات ٹوچی خان، عبدالقادرشاہین اور خواجہ رضوان عالم نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے عبدالقادر شاہین کو جنوبی پنجاب کی کوارڈینشن کمیٹی کا سیکرٹری اور خواجہ رضوان عالم کو میڈیا ترجمان مقرر کرنے کی منظور ی دی گئی۔(جاری ہے)
اجلاس میں جنوبی پنجاب کی سابقہ تنظیم اور عہدیداران کی تنظیمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے اور اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ کوارڈینینشن کمیٹی جنوبی پنجاب کے ہر ضلع کی سطح پر ورکرز کنونشن منعقد کریگی اور تمام روٹھے ہوئے سینئر رہنماؤں وکارکنوں کا منانے اورنئے نوجوان ساتھیوں کو شامل کرے گی ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جنوبی پنجاب کے سابقہ عہدیداران کے اعزاز میں یکم جون کو ملتان میں سابقہ وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا جائے گا ۔ 2 جون کو پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کا پہلا ورکر کنونشن ضلع رحیم یار خان ، شام 5 بجے منعقد ہو گا جبکہ 3جون کو کوارڈینشن کمیٹی کا دوسرا اجلاس رحیم یار خان مخدوم ہاوس جمال دین والی میں منعقد ہو گا -متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.