غذر،انجمن تاجران کی سٹی تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او کے خلاف کارروائی نہ کرنے کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی

منگل 24 مئی 2016 21:31

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) سٹی تھانے کے ایڈیشنل ایس ایچ او کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو انجمن تاجران غذر شٹر ڈوان ہڑٹال پر مجبور ہونگے اس حوالے سے گاہکوچ میں نائب صدر بازار کمیٹی محمد یونس اور کابینہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس میں گاہکوچ سٹی تھانے کے سب انسپکٹر لیاقت کی طرف ایک تاجر سے اپنی گاڑی کاکام کروانے کے بعد اس نے اجرت کا تقاضا کرنے پر تھانے میں بلاکر تشدد کا نشانہ بنایا جو کسی طرح بھی مناسب اقدام نہیں اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر ایڈ یشنل ایس ایچ اور کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لایا جائے سب انسپکٹر نے ہمارے تاجر کے ساتھ بدتمیزی کی ہے فوری طور پر انجمن تاجران کے دفتر اکر معافی مانگے بصورت دیگر انجمن تاجران گاہکوچ اس وقت تک شٹر ڈاون ہڑ تال کرینگے جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے۔

متعلقہ عنوان :