ڈیرہ غازیخان،سردار احمد خان دریشک نے غریب و مستحق طلباء میں موسم گرما کی یونیفارم اور شوز تقسیم کئے

منگل 24 مئی 2016 21:20

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے سردار احمد خان دریشک نے گورنمنٹ ہائی سکول سروروالی میں غریب و مستحق طلباء میں موسم گرما کی یونیفارم اور شوز تقسیم کئے اس موقع سردار احمد علی خان دریشک نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مستحق اور غریب طلباء کو پڑھائی کے مواقع فراہم کرنا ہر مقتدر شخصیات کا اولین فرض ہے یہ ہم کسی پر احسان نہیں کرتے بلکہ اس کا واحد مقصد سکون قلب ہے حکم خدا وندی ہے کہ اپنے مال کا کچھ حصہ میرے راستے میں خرچ کرو اس سے تمہارے مال میں کمی نہیں بلکہ دن بدن اضافہ ہوتا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ مخیر حضرات آگے آئیں اور اپنے اپنے علاقوں کے سرکاری سکولوں کا وزٹ کر کے وہاں پر مستحق اور غریب طلباء کو تعلیم جاری رکھنے میں مالی مدد کریں تاکہ اللہ راضی ہو۔ انھوں نے بچوں پر بھی زوردیا کہ خو ب جی لگا کر پڑھیں تاکہ پا کستان کا مستقبل روشن اورتابناک بن جا ئے۔ اس موقع پر سینئر ہیڈ ماسٹر محمد بلال عباسی اور اساتذہ کرام بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :