سیالکوٹ و گردونواح میں مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی

منگل 24 مئی 2016 21:16

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 مئی۔2016ء) سیالکوٹ اور گردونواح میں مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی۔ڈسکہ روڈ موترہ اڈاہ کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والی50سالہ بشریٰ بی بی ،مرالہ روڈ راول کھوکھر کے پاس چنگ چی رکشہ الٹنے کی وجہ سے18سالہ نامعلوم لڑکا ۔اگوکی کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے پیدل سڑک پار کرنے والا10سالہ حسن،بھاگووال روڈ رائے پور سٹاپ کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں13سالہ علی حسن اور42سالہ عبدالغفور۔

سیالکوٹ غلہ منڈی کے پاس دو موٹر سائیکلوں کے تصادم میں15سالہ احتشام الحق۔کنگرہ روڈ لنگڑیالی سٹاپ کے پاس چنگ چی رکشہ سے گرکر32سالہ گوہر امان،مرالہ روڈ گوہد پورپلی کے پاس نامعلوم وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے15سالہ رنیعہ اور18سالہ حمزہ ،بھوتھ گاؤں کے پاس موٹر سائیکل کے پہیہ میں ڈوپٹہ پھنسنے کی وجہ سے گر کر45سالہ بشرایٰ بی بی شدیدزخمی ہو گئیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 کے عملہ نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی جبکہ شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سیالکوٹ کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا۔ڈالووالی مین بازار میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے23سالہ فائق ولد اللہ دتہ شدید زخمی ہو گیا۔اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122کی ایمبولینس چند منٹوں میں جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمی کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے سول ہسپتال سیالکوٹ منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :