چیچہ وطنی، چارہ کاٹنے والی مشین کی زد میں آکر محنت کش کا ہاتھ کٹ گیا

منگل 24 مئی 2016 20:48

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء)چارہ کاٹنے والی مشین کی زد میں آکر محنت کش کا ہاتھ کٹ گیا۔تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں111/12-L میں محنت کش محمد سلیم مویشیوں کے لیے چارہ کاٹ رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ مشین کی زد میں آ کر کٹ گیا ۔

(جاری ہے)

جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے داخل کر لیا گیا۔