مصطفی کمال سے پاکستان پیپلز پارٹی ورکر ز کے وفد کی ملاقات

دونوں جماعتوں کے درمیان ملکی استحکام امن و امان کر پشن فری نظام کے خلاف جد و جہد پر اتفاق

منگل 24 مئی 2016 20:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سر براہ مصطفی کمال سے پاکستان پیپلز پارٹی ور کرز کے وفد نے ان کی رہائش گاہ خیابان سحر میں ملاقات کی پیپلزپارٹی ورکرز کے وفد کی قیادت کراچی کے آرگنائزر ظفر رضوی جبکہ نفیس ناصر ناہید خان ایڈوکیٹ ،ستار کھو کھر ، اسد جعفری وفد میں شامل تھے اس موقع پر کراچی کے آرگنا ئزر نے بینظیر بھٹو شہید کی پولٹیکل سیکریٹری ناہید خان اور پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی کا خصوصی پیغام مصطفی کمال کو پہنچایا وفد نے پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے وفاق کی سیاست اور استحکام پاکستان کیلئے مصطفی کمال کی کوششوں اور جدو جہد کی سہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ورکر ز نظریاتی سیاسی جدو جہد پر یقین رکھتی ہے ہماری قیادت استحکام پاکستان اور کر پشن فری نظام کی خواہاں ہے ہماری خواہش ہے کہ سندھ میں شہری اور دہی علاقوں میں بسنے والے لوگوں میں دوریاں کم کی جائیں اور بھائی چارے کی فضا کو مزید مضبوط کیا جائے اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے محترمہ ناہید خان اورڈاکٹر صفدر عباسی کی سیاسی جد و جہد پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ سیاست برائے تعمیر کی جائے ہم تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم لوگوں کو جوڑنے کیلئے آئیں ہیں تقسیم کرنے نہیں ہماری خواہش ہے کہ ملک بھر کی تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان اچھی رلیشن شپ قائم کی جائے ۔