کراچی، کارسرکار میں مداخلت ،گرفتار ملزمہ طلعت اعظم اور شریک ملزم 14روزہ ریمانڈ پر روانہ

منگل 24 مئی 2016 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے بوٹ بیسن کے علاقے میں پیڈسٹرین برج بننے کے خلاف کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور مزدوروں کے ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ طلعت اعظم خان اور شریک ملزم شوکت کو 14روز کے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو بوٹ بیسن تھانے کی پولیس نے مقامی عدالت میں گزشتہ روز پیڈسٹرین برج بننے کے خلاف کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور مزدوروں کے ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار ملزمہ طلعت اعظم خان اور شریک ملزم شوکت کو پیش کیا۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کارسرکار میں مداخلت، ہنگامہ آرائی اور مزدوروں کے ہراساں کرنے کے جرم میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے خلاف گزشتہ روز بوٹ بیسن تھانے میں مقدمات درج کیے گئے تھے۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزمان کو 14روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :