علماء کرام عالم اسلام کو درپیش چیلنجزکا ڈٹ کر مقابلہ کریں،ڈاکٹر ظفر اقبال جلالی

منگل 24 مئی 2016 20:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) مرکز اہل سنت جامعہ اسلام آباد کے پرنسپل وشیخ الحدیث ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ علماء کرام دین اسلام کی تبلیغ میں آنے والی مشکلات خندہ پیشانی سے برداشت کریں ۔علماء کرام وراثت انبیاء کے امین ہیں ۔علماء کرام اپنے آپ کو سیرت طیبہ اور سنت مصطفیؐکی روشنی میں ڈھالیں ۔

عالم اسلام کو درپیش چیلنجزکا ڈٹ کر مقابلہ کریں ۔حصول علم کی راہ پر چلنا شاہراہ جنت پر چلنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار جامعہ فیضان مدینہG-11سلام آباد کے پہلے ختم بخاری شریف کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ اخلاص نیت سے اعمال مقبول اور ریا کاری سے مردود ہوتے ہیں ۔دعوت اسلامی کی تبلیغی ،علمی ،دینی اور روحانی خدمات قابل ستائش ہیں ۔

(جاری ہے)

بانی دعوت اسلامی ،ابوبلال الحاج محمد الیاس قادری اور دیگر اراکین شوریٰ بین الاقوامی سطح پر اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ۔جامعہ فیضان مدینہ G-11کی انتظامیہ پہلے ختم بخاری شریف کے موقع پر مبارکباد کی مستحق ہے ۔مزید کہاکہ یہود ونصاریٰ اسلام کے خلاف سازشیں کررہے ہیں سب کو مل ان مذموم کوششوں کو ناکام بنانا چاہیے۔ختم بخاری شریف کی تقریب میں اسلام آباد کے کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی اور رکن مجلس شوریٰ حاجی اظہر مدنی اور مولانا احمد اﷲ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :