بادام غذائی طور پر انتہائی اہم پھل ہے،یہ مختلف دوائیوں اور بیکری کی مصنوعات کے علاوہ گرمیوں میں براہ راست بطور ٹانک ’’شربت بادام‘‘ استعمال ہوتا ہے،محکمہ زراعت پنجاب

منگل 24 مئی 2016 20:35

راولپنڈی/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی نے کہا ہے کہ بادام غذائی طور پر انتہائی اہم پھل ہے۔یہ مختلف دوائیوں اور بیکری کی مصنوعات کے علاوہ گرمیوں میں براہ راست بطور ٹانک ’’شربت بادام‘‘ استعمال ہوتا ہے۔ محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان کے مطابق بادام کے پودوں کوگرمی کی شدت کے اثر سے محفوظ رکھنے کیلئے پودوں کے تنوں پر بورڈو پیسٹ لگائیں۔

(جاری ہے)

چھوٹے پودوں کو ضرورت کے مطابق 7 تا 10 دن جبکہ بڑے یعنی بار آور پودوں کو 10 تا 15 دن کے وقفہ سے پانی لگائیں۔ آبپاشی کے دوران اس بات کا خیال رکھیں کہ پودوں کے تنوں کو پانی نہ چھوئے۔باغ میں وقتاً فوقتاً روٹاویٹر چلا کر یا گوڈی کر کے جڑی بوٹیوں کی تلفی کریں۔ پودوں پر تیلہ، تنے کے بورر اور بیر کی بیٹل کے حملہ کی صورت میں زہروں کااستعمال محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے فیلڈ عملہ کے مشورہ سے کریں۔گوند کے نکلنے (Gumosis) کی بیماری کے خلاف پودوں کے تنے پر بورڈو پیسٹ (بارہ لٹر پانی، آدھے سے ایک کلوگرام نیلا تھوتھا، ایک تا سوا کلوگرام چونا) لگائیں۔

متعلقہ عنوان :