سنی تحریک کی روشن پاکستان کانفرنس (کل)ٹیکسلامیں ہوگی

سربراہ سنی تحریک ثروت اعجازقادری،مفتی یوسف رضوی ودیگر خطاب فرمائیں گے

منگل 24 مئی 2016 20:33

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام لبیک یارسول اﷲ و روشن پاکستان کانفرنس26مئی کو ٹیکسلامیں ہوگی،کانفرنس میں سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدثروت اعجازقادری سمیت مفتی یوسف رضوی،پیرفاروق زاہدآف موہڑہ شریف، پیرعبدالقادرشاہ، سیداحسان الحق شاہ سلطانپوری و دیگرعلماء ومشائخ خطابات فرمائیں گے جبکہ مختلف سیاسی ومذہبی جماعتوں کے قائدین ، وکلاء،طلباء اورتاجرتنظیموں کے رہنمابھی خصوصی شرکت فرمائیں گے،سنی تحری تحصیل ٹیکسلاکے صدرحاجی طارق محمودقادری کے مطابق کانفرنس کاآغازنمازعصرکے فوراََ بعدکیاجائے گا ، روشن پاکستان کانفرنس کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہیں اوراس سلسلے میں سنی تحریک کے تحصیل سیکرٹریٹ میں مرکزی کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے،جبکہ سکیورٹی سمیت مختلف انتظامی امورکیلئے کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں ہیں، اس تاریخ ساز کانفرنس کو کامیاب بنانے کیلئے علماء ومشائخ، وکلاء،تاجربرادی،طلباء ڈاکٹرز اورسول سوسائٹی کوروشن پاکستان کانفرنس میں شرکت کی بھرپوردعوت دی گئی ہے،انکاکہناتھاکہ روشن پاکستان کانفرنس میں عوام اہلسنّت کی بھرپور شرکت حکمرانوں پرثابت کردے گی کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادیں پاکستان بچانے کیلئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں،کرپٹ حکمرانوں اورسیاستدانوں کو عوام کی لوٹی ہوئی تمام دولت واپس کرنی ہوگی،بانیان پاکستان کی اولادیں سروں پر کفن باندھ کر میدان عمل میں آگئی ہیں اب عوام کے مسائل کے حل میں حائل رکاؤٹیں زیادہ دیر حائل نہیں رہ سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :