الزام تراشی کرناتو آسان ہے لیکن اسے ثابت کرنابہت مشکل ہے،ایم ساجدعباسی

پانامہ الزامات قانونی ایشو ہیں،آئندہ انتخابات میں بھی ہم ہی سرخروہونگے،نومنتخب چیئرمین

منگل 24 مئی 2016 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آبادسٹی کے جنرل سیکرٹری و نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے کہاہے کہ ملک وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی راہ پر گا مزن رہے گا اور 2018ء میں پاکستان لوڈشیڈنگ او ردیگر بحرانوں سے نجات پاچکا ہوگا، پاکستان مسلم لیگ(ن) پر الزامات لگانے والوں کو معلوم ہوناچاہیے کہ اگلے الیکشن میں بھی ہم ہی سرخرو ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) پر الزام تراشی کوئی نئی بات نہیں،الزام تراشی کرنا تو آسان ہے لیکن اسے ثابت کرنابہت مشکل ہے،پانامہ پیپرز کے الزامات ایک قانونی ایشو ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف کانام پانامہ پیپرز میں کہیں بھی موجود نہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے خودکو احتساب کیلئے پیش کردیا ہے اور ایک مثال قائم کردی ہے۔اپنے بیان میں نومنتخب چیئرمین ایم ساجد عباسی نے مزیدکہاکہ اپوزیشن کا ہدف صرف نواز شریف ہی ہیں، احتساب ہو گاتو سب کا ہو گا،میاں نوازشریف کے ہردوراقتدار میں سازشیں ہوئی اب کی بار کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،احتساب سے وزیراعظم میاں نوازشریف نہیں بھاگ رہے اپوزیشن اپنے احتساب سے بھاگ رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :