وزیراعظم کی قیادت میں ملک میں ترقی ،خوشحالی،امن اور امید کا سفر شروع ہوچکا ہے،سردار مہتاب احمد خان

پاکستان کے خوشحالی کے سفر میں محب وطن عوام اب رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے،نومنتخب چیئرمین

منگل 24 مئی 2016 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان میں ترقی،خوشحالی،امن اور امید کا سفر شروع ہوچکا ہے،سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے،ہر قدم ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے اٹھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ من گھڑت کہانیوں سے ملکی ترقی کا پہیہ جام اور حکومت کو ڈی ریل نہیں کیاجاسکتا، سیاسی عدم و استحکام نے ملک و قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے اب ملک کسی بھی صورت منفی یا انتشار کی سیاست کامتحمل نہیں ہوسکتا،بعض سیاسی عناصر صرف ذاتی مفادات کی خاطر ملک کی ترقی روکنے کے درپے ہیں،خوشحالی کے سفر میں18کروڑمحب وطن عوام اب رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے۔نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کو بنیاد بنا کر شورکرنے والے غیرسنجیدہ لوگ ہیں بہت جلد یہ شور شرابہ ختم ہوجائے گا،سیاست اعتدال پسندی اوردوسروں کو برداشت کرنے کا نام ہے جبکہ تحریک انصاف ایک جذباتی جماعت ہے۔

متعلقہ عنوان :