موٹر سائیکل سواروں نے معمولی تلخ کلامی پر15 سالہ لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی

منگل 24 مئی 2016 20:29

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء)موٹر سائیکل سواروں نے معمولی تلخ کلامی پرپندرہ سالہ لڑکے پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

(جاری ہے)

معلوم ہو اہے کہ محلہ کوٹ غلام محمد گوجرہ کے15سالہ زین العابدین کامدینہ ٹاؤن کے عثمان سے معمولی تلخ کلامی ہو ئی تھی کہ زین العابدین اپنے گھر میں موجود تھا کہ اس دوران ایک موٹر سائیکل پر سوار عثمان اپنے دیگر دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر کے باہر آیا اور اس کے گھر کی میں دستک دی تو زین العابدین نے دروازہ کھو لاہی تھاکہ ملزمان نے اچانک اس پر پٹرول چھڑک دیااورماچس کی تیلی جلا کر اسے آگ لگا دی جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح سے جھلس کرشدید زخمی ہو گیاجسے فوری طور پر سول ہسپتال گوجرہ داخل کرادیاگیا۔

جہاں اسے طبی امداددی جارہی ہے۔جبکہ ملزمان موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کر دی ہے۔تا حال کسی گرفتاری کی اطلا ع موصول نہ ہوسکی ہے ۔