ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے، عبدالغفار روپڑی

منگل 24 مئی 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہاہے کہ ڈرون حملہ پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر حملے کے مترادف ہے۔ امریکہ کی جانب سے مزید حملوں کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ گذشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ من گھڑت مفروضوں کو بنیاد بنا کر پاکستان کی سالمیت کے ساتھ کھلواڑ کرنے کا کسی کو کوئی حق حاصل نہیں۔

(جاری ہے)

دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ میں سب سے بھاریقیمت پاکستانی عوام کو اٹھانا پڑی ہے۔ اب تک کم و بیش ہزاروں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل صد افسوس بات ہے کہ حقوق انسانیت کی علمبردار تنظیمیں اور خصوصاً نام نہاد اقوام متحدہ پاکستانی عوام سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی بے بسی پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکمران غیرتمندی کا ثبوت دیتے ہوئے مجرمانہ خاموشی کا سلسلہ توڑیں۔ آئندہ اس طرح کے حملوں سے بچنے کیلئے حکمرانوں کو محض رسمی رد عمل کی بجائے معاملے کو عالمی سطح پر اٹھانا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :