Live Updates

اساتذ ہ کو انکم ٹیکس کی مد میں چھوٹ بحال کی جائے ، فاپواسا

منگل 24 مئی 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (فاپواسا)نے آئندہ بجٹ میں اساتذہ کو انکم ٹیکس کی مد میں چھوٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

منگل کو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محبوب حسین ، پنجاب چیپٹر کے صدر ڈاکٹر سہیل آفتاب ،پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید اور آسا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے دو سال پہلے اساتذہ کو انکم ٹیکس کی مد میں ملنے والی 75فیصد چھوٹ کو ختم کر کے 40فی صد کر دیا تھا لہذا اسے پرانی شرح پر بحال کیا جائے، فیڈریشنکے سکیر ٹری ڈاکٹر محبوب حسین نے گزشتہ روز ایچ ای سی کے چیرمین ڈاکٹر مختار احمد سے بھی ملاقات کی اورانہیں اساتذہ کے مطالبے سے آگاہ کیا انہوں نے کہا کہ وہ اساتذہ کی اس ڈیمانڈ کو جائز سمجھتے ہیں اور حکومت کو اس سلسلے میں مراسلہ بھیج رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :