آئندہ مالی سال کے دوران تعلیم کے لئے رقم بجٹ کے 30فیصد حصے تک بڑھائی جا ئیگی ‘ علم و ہنر کے بغیرکو ئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرتی،شہبازشریف نے صوبہ کو علم و ہنر کاعظیم گہوارہ بنانے کا عزم کیا ہے
صوبائی وزیر کو آپریٹوملک اقبال چنڑ کابیان
منگل 24 مئی 2016 20:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر کو آپریٹوملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ علم و ہنر کے بغیرکو ئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرتی،دنیا بھر میں وہ قومیں ہمیشہ زند ہ جاوید رہتی ہیں جنہوں نے علم کی معراج طے کی ہوتی ہے، وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبہ کو علم و ہنر کاعظیم گہوارہ بنانے کا عزم کیا ہے تاکہ تعلیمی شعبے میں شاندار روایات جنم لے سکیں اس مقصدکے لئے اگلے مالی سال کے دوران سکول کونسلز کیلئے 14 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی جارہی ہے تاکہ فروغ تعلیم کیلئے حکومت اور والدین و دیگر ممبران کے ذریعے تعلیم کے حصول کو عروج حاصل ہوسکے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے رواں مالی سال کے دوران بجٹ کا 27فیصد حصہ تعلیم کے لئے مختص کیا جبکہ آئندہ مالی سال کے لئے یہ رقم بجٹ کے 30فیصد حصے تک بڑھائی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کے موثر اقدامات کی وجہ سے سکولوں میں بچوں کی انرولمنٹ کے لئے سالانہ اہداف کامیابی سے حاصل کئے جا رہے ہیں۔اسی لئے بہترین حکمت عملی کی بنا پر بچوں کے سکول چھوڑنے کی شرح نہ ہونے کے برابرہو چکی ہے۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ مالی سال کے دوران سکولوں میں مسنگ سہولیات کی شرح زیرہ فیصد تک لے جاکر ہر سکول تمام بنیادی ضروریات بشمول سائنس وکمپیوٹرلیبز ، چاردیواری، پینے کا صاف پانی، بجلی، فرنیچر اوراساتذہ کی مناسب تعداد سے لیس کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سکولوں میں نئے کلاس رومزکی تعمیر کیلئے سکول کونسلزکی وساطت سے متعلقہ علاقے کے علم دوست متمول حضرات کا تعاون حاصل کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلی ایجوکیشن ریفارمز روڈ میپ پر عملدرآمد کرتے ہوئے 2018 تک 5تا9سال کی عمر کا ہر بچہ سکول کے اندر ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
-
لاہور : قومی اسمبلی کی 1 اور پنجاب اسمبلی کی 4 نشستوں پر ضمنی انتحابات کل ہونگے
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولٹری فارمرز اورٹریڈرزکے خلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا
-
جیکب آباد جمس ہسپتال انتظامیہ نے یرقان کے مریض کے علاج کرنے کے بجائے ہسپتال سے نکال دیا
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی، نظام صحت کی بہتری کیلئے اصلاحات لا رہے ہیں،صوبائی وزیر صحت
-
کراچی کی طالبہ کا رحیم یار خان میں زبردستی نکاح کرائے جانے کا انکشاف
-
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہرکو تین ماہ قید کا حکم
-
وزیراعظم کی قیادت میں معیشت درست سمت گامزن ہے،رانا مشہوداحمد
-
پاکستان نے بلیسٹک میزائلوں سے متعلق امریکی پابندی مسترد کردی
-
تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی چاہتا ہوں،گورنر سندھ
-
بین الاضلائی ڈکیت گینگ گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور نقدی برآمد
-
ای چالاننگ کے ڈیفالٹرز سے وصولی کے لئے لائحہ عمل تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.