بجٹ عوامی امنگوں کاترجمان ہوناچاہیے،ڈاکٹر راغب نعیمی

تعلیم وصحت اورتوانائی کے منصوبے کیلئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں،ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ

منگل 24 مئی 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) معروف دینی اسکالر وناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمدراغب حسین نعیمی نے کہاہے کہ آئندہ مالی سال کابجٹ عوام امنگوں کاترجمان ہوناچاہیے۔تعلیم وصحت اورتوانانی کے منصوبے کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کئے جائیں تاکہ پرامن،مستحکم،مضبوط اورروشن پاکستان کاقیام ممکن ہوسکے۔

ٹیکس نیٹ میں زیادہ سے زیادہ افراد کو لایاجائے۔پرائیویٹ سیکٹرمیں مختلف سروسزاداکرنے والے افراد کو لازماًفائیلربنایاجائے۔

(جاری ہے)

ٹیکس سے جمع کردہ رقم سے توازنی بنیادپرترقی کے پراجیکٹس کاآغاز کیاجائے۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز’’نعیمین سیکرٹریٹ‘‘سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔انہوں نے مزید کہاکہ ٹیکس کی ادائیگی اورتعین کانظام خود تشخیصی طریقہ پر ہوکہ ہرایک ٹیکس گزارکوپتہ ہوکہ اس کی قابل ٹیکس آمدنی پرکتناٹیکس ہے اوراس نے اس میں سے کتنااداکیاہے اورکتنااداکرناہے۔مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے۔بلواسطہ ٹیکس کی شرح بھی کم کی جائے او رکم آمدنی والے حضرات پرٹیکس ختم کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :