وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا ممبر قومی اسمبلی راجہ اقبال مہدی کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 24 مئی 2016 20:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی راجہ اقبال مہدی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیر اعلیٰ نے سوگوار خاندان کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے-