عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب اور پاکستان کو متحد ہوکر اپنا کردار اداکرنا ہوگا‘طاہرمحمود اشرفی
نوجوان نسل کو انتہاء پسندی اور دہشتگردی سے بچانے کیلئے عالم عرب اور پاکستان کے علمائمابین رابطوں کو تقویت دینی ہوگی
منگل 24 مئی 2016 20:21
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء)پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہر محموداشرفی نے کہاکہ عالم اسلام کے مسائل کے حل کیلئے سعودی عرب اور پاکستان کو متحد ہوکر اپنا کردار اداکرنا ہوگا،عسکری اسلامی اتحاد کے قیام کے بعد اسلامی نظریاتی اتحاد وقت کی ضرورت ہے،نوجوان نسل کو انتہاپسندی اور دہشتگردی سے بچانے کیلئے عالم عرب اور پاکستان کے علماء کے درمیان رابطوں کو تقویت دینی ہوگی،شام سے یمن تک اسلامی ممالک میں بہنے والے خون کی ذمہ دار مسلم ممالک میں مداخلت کرنے والی قوتیں ہیں۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے سعودی عرب روانگی سے قبل لاہورکے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران واضح ہوگیا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے والے طاقتیں اورممالک کون سے ہیں اسلئے حکومت پاکستان کو اپنی داخلہ و خارجہ پالیسی پر ازسرنو غور کرنا چاہئے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ایک طرف امریکہ میں بعض قوتیں پاکستان اور سعودی عرب کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور دوسری طرف سی پیک کو ناکام بنانے کیلئے ہمارے بعض پڑوسی ممالک بھی سرگرم عمل ہوچکے ہیں۔
ان سازشوں کا مقابلہ دوست ممالک کے ساتھ مل کر ہی کیا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حافظ محمدطاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہندوستانی جاسوس کا ایران میں بیٹھ کر پاکستان کیخلاف نیٹ ورک چلانااور امریکی ڈرون میں نشانہ بننے والے شخص کا ایران سے آنا بہت بڑے سوالات پیدا کرتا ہے جس پر غور وفکر کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان غور وفکر کرے کہ اگر ڈرون حملہ میں نشانہ بننے والا شخص اختر منصور ہی تھا تو اس کو پاکستان کی حدود میں ہی کیوں نشانہ بنایا گیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.