دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کیلئے پاکستان نے ہر طرح کی قربانی دی ہے،محمد رفیق رجوانہ
دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنے ذاتی اختلافات کو بھلاکر ایک ہونا ہو گا امن کے دشمنوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیا جا سکے مسائل کس ملک میں نہیں ہوتے اگر ان کے حل کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے تو یہی چیلنجز مواقعوں میں بدل جاتے ہیں ‘ گورنر پنجاب
منگل 24 مئی 2016 20:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے جس نے دنیا کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لیے ہر طرح کی قربانی دی ہے اور پاکستان کی قربانیوں کو ہر سطح پر سراہا جا رہا ہے ،دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے ہمیں اپنے ذاتی اختلافات کو بھلاکر ایک ہونا ہو گاتاکہ امن کے دشمنوں کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہ ہونے دیا جا سکے- ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے پاکستان میں زیرِ تربیت مختلف دوست ملکوں کے آرمی آفیسرز سے گفت گو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس لاہور میں ان سے ملاقات کی۔
وفد کی قیادت لیفٹینٹ کرنل سجاد رضا کررہے تھے -گورنر پنجاب نے کا کہا کہ دوست ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے کر ایک دوسرے کے مسائل حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے ، ہمیں ایک دوسرے کی طاقت بنتے ہوئے ہر ایسے معاملے پر ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ہوگا جس سے دنیا کو اختلافات اور مسائل سے دور کیا جا سکے-انہو ں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری اور سیاسی قیادت مل کر نہ صرف ملک و قوم بلکہ خطے کی بہتری کے لیے صحیح سمت پر گامزن ہے اور ضرب عضب کی کامیابی نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے لیے امن و محبت کا پیغام لے کر آئے گی -انہو ں نے کہا کہ مسائل کس ملک میں نہیں ہوتے اگر ان کے حل کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کی جائے تو یہی چیلنجز مواقعوں میں بدل جاتے ہیں - گورنر پنجاب نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی قیادت اس وڑن پر عمل کرتے ہوئے ملک میں توانائی کے بڑے منصوبے انفراسٹرکچر کی بہتری اور صنعتی ترقی کے لیے کوشاں ہے جس سے ملک میں معاشی سرگرمیاں تیز ہوئی ہیں اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں-گورنر پنجاب نے کہاکہ پیشہ ورانہ افرادی قوت کے فروغ کے لیے تعلیم خصوصا ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے اور صحت ، تعلیم اور سوشل سیکٹر کے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے- گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس سے یقینا معاشی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے-اس موقع پر گورنر پنجاب نے آرمی سکول آف لاجسٹکس کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ ادارہ دوست ملکوں کے عسکری افسران کی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے - گورنر پنجاب نے وفد کے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دیے-وفاق اور صوبوں کے درمیان مثالی تعلقات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں گورنر پنجاب نے کہا کہ پورا پاکستان ایک کنبے کی مانند ہے جس میں پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کے طور پر دیگر صوبوں کے ساتھ تعاون کی اعلی مثالیں قائم کی ہیں اور پنجاب کے وزیر اعلی محمد شہباز شریف اس سلسلے میں پیش پیش ہیں - انہو ں نے کہا کہ حال ہی میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے سوات میں گردوں کے جدید ہسپتال کا افتتاح کیا ہے - انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے بلوچستان میں دل کے جدید ہسپتال کے اعلان کے ساتھ ساتھ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں دیگر صوبوں کے لیے کوٹہ بھی مختص کر رکھا ہے- دریں اثناگورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے جہلم سے مسلم لیگ نون حلقہ63 سے رکن قومی اسمبلی راجہ اقبال مہدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.