پی سی ڈی ایم اے نے صنعتوں کے برابریکساں ٹیکس کا پُرزورمطالبہ کردیا
منگل 24 مئی 2016 20:14
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء)پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صنعتوں اور کمرشل امپور ٹر کے درمیان تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے برابری کی سطح پر کاروباری مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی ہے اور خام مال کی درآمد پر کمرشل امپورٹرز کے لیے زائد ٹیکسزکو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے یکساں ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے،چیئرمین پی سی ڈی ایم اے خواجہ عارف کپور نے مالی سال 2016-17کے وفاقی بجٹ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کو ارسال کی گئی تجاویز میں کہا ہے کہ معاشی و صنعتی ترقی میں برآمدی صنعتوں کا اہم کردار ہوتا ہے اور برآمدی صنعتوں کی بلارکاوٹ پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے میں کمرشل امپورٹرز ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں خصوصاً ٹیکسٹائل، لیدر و دیگر صنعتوں کوطلب کے مطابق خام مال کی فراہمی کے حوالے سے اُن کی کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا لیکن اس کے باوجود کمرشل امپورٹرز کے ساتھ امتیاز ی سلوک کیا جارہا ہے،بجٹ تجاویز میں خواجہ عارف کپور نے وفاقی وزیر خزانہ کو بتایا ہے کہ پی سی ڈی اے کی ممبر فرمز صنعتی کیمیکلز ،ڈائزاورخام مال کے کمرشل امپورٹرز پر مشتمل ہیں جو برآمدی صنعتوں کو خام مال فراہم کر کے برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل میں مدد کرتے ہیں۔
(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.