حق پرست ایم این اے محمد مزمل قریشی کا بلدیہ شرقی 13-C یوسی22 میں روڈ کی استرکاری کے کام کا معائنہ

منگل 24 مئی 2016 20:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء)حق پرست ایم این اے محمد مزمل قریشی نے PWD ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران، علاقہ مکین و دیگر کے ہمراہ بلدیہ شرقی 13-C یوسی 22میں روڈ کی استرکاری کے کام کا تفصیلی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کو بہتر خدمات مہیا کرنا ہمارا اولین فرض ہے اور ہم اس فرض کی ادائیگی کیلئے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کے مسائل کے حل کیلئے کام کررہے ہیں اس سلسلے میں13-C میں تقریباً ایک لاکھ پچیس ہزار اسکوائر فٹ پرروڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے موجود مکینوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش رہی ہے کہ ہر فرد کو بلا امتیازو تفریق بلدیاتی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں، تاکہ ان کا معیار زندگی بلند ہوسکے، انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوام کے مسائل کو سمجھا اوربالترتیب مسائل حل کئے جو مثالی ہیں،بعد از اں حق پرست ایم این اے محمد مزمل قریشی نے روڈ کی استرکاری کے کام میں مٹریل کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی۔