حکومت امریکہ کی بدمعاشی کامنہ توڑ جواب دے،قوم ملک کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے متحد ہے،مولانا عبدالحق مہر

منگل 24 مئی 2016 20:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری مولانا عبدالحق مہر نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان دشمنی پر اتر آیا ہے پاکستان کو ایف 16دینے سے انکار اور اب نوشکی میں ڈرون حملہ اسکا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت تمام جماعتوں کی اے پی سی طلب کر کے امریکہ کی بدمعاشی کا منہ توڑ جواب دے پوری قوم ملک کی سلامتی اور خود مختاری کیلئے متحد اور ہر قربانی دینے کو تیار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان کے ایک ہفتہ دورہ سے واپسی کے بعد سکھر میں میڈیا کو جاری کردہ ایک بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نوشکی حملے کو امریکہ کی دہشت گردی اور پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ سمجھتے ہیں اور اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے اپنے بیان میں متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکہ نے اپنی پاکستان دشمن روش تبدیل نہیں کی تو پورے خطے میں اسکے مفادات کو نقصان پہنچے گا مولانا عبدالحق مہر نے بلوچستان اور کے پی کے میں سیاسی اور امن و امان کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے کہا کہ جن لوگوں کو ان صوبوں میں اقتدار دیا گیا ہے وہ عوام میں اتحاد پیدا کرنے اور لوگوں کے مسائل حل کرنے کے بجائے لوگوں میں انتشار پھیلانے اور کرپشن اور بدعنوانیوں کے زریعے لوٹ کھسوٹ میں مصروف ہے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو عالمی صورتحال کا ادارک ہے وہ ملک کی وحدت سلامتی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے حکومت کا ساتھ دے رہے ہیں آئندہ انتخابات میں جے یو آئی ملک بھر میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر ملک میں اسلامی نظام کے نافذ ، ملکی سلامتی خود مختاری کی حفاظت کریگی ۔

متعلقہ عنوان :