برطانیہ آصف زرداری اور نواز شریف سے ملاقاتیں کرنے کیلئے نہیں آیا: مولانا فضل الرحمان

muhammad ali محمد علی منگل 24 مئی 2016 20:07

برطانیہ آصف زرداری اور نواز شریف سے ملاقاتیں کرنے کیلئے نہیں آیا: مولانا ..

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24مئی۔2016ء) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ برطانیہ آصف زرداری اور نواز شریف سے ملاقاتیں کرنے کیلئے نہیں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی لندن میں پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری سے ملاقات کی خبریں سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسی تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے لندن میں کسی سے ملاقات نہیں کی ہے۔ وہ برطانیہ خصوصی ملاقاتوں کے مشن پر نہیں بلکہ سالانہ دورے کے سلسلے میں آئے ہیں۔