پنجاب میں 3ہزار 560ایکٹر سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے قبضے کا انکشاف

صرف لاہور میں قبضہ کی گئی اراضی کی ملکیت 10ارب 92کروڑ 20لاکھ روپے ہے ‘ذرائع نجی ٹی وی

منگل 24 مئی 2016 19:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) پنجاب میں 3ہزار 560ایکٹر سرکاری اراضی پر لینڈ مافیا کے قبضے کا انکشاف ہوا ہے ،صرف لاہور میں قبضہ کی گئی اراضی کی ملکیت 10ارب 92کروڑ 20لاکھ روپے ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ برائے 2014-15ء کے مطابق لینڈ مافیا نے صوبہ پنجاب میں 3ہزار 560ایکٹر سرکاری اراضی پر قبضہ جما رکھاہے ۔

صرف لاہور میں 10ارب 92کروڑ 20لاکھ روپے ،شیخوپورہ میں 11ارب 52کروڑ اور ننکانہ صاحب میں 5ارب 75کروڑ 10لاکھ روپے کی اراضی پر لینڈ مافیا کا قبضہ ہے ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ریونیو اور محکمہ اوقاف اربوں روپے کی اراضی واگزار کرانے میں ناکام رہے ہیں اور اس حوالے سے کوئی حکمت عملی بھی مرتب نہیں کی جا سکی ۔

متعلقہ عنوان :