ٹیکس بچانے کیلئے غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے والا کیا احتساب کریگا‘پرویز ملک

وزارت عظمیٰ کیلئے عمران کا نام کہیں نظر نہیں آتا، اقتدار تک پہنچنے کے تمام چور دروازے بند ہو چکے ہیں‘رکن قومی اسمبلی

منگل 24 مئی 2016 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء ) پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک ے کہا ہے کہ جس پارٹی کی قیادت جھوٹ پر یقین رکھتی ہو اور ٹیکس بچانے کی خاطر غیر قانونی ذرائع اختیار کرے ، وہ کسی کا کیا احتساب کریں ، دھرنے والے گھبرائیں نہیں بے رحمانہ احتساب وزیر اعظم یاں نواز شریف کی قیادت میں ہوگا، اب کسی کو کہیں بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا، عمران خان صحیح کہتے ہیں کہ ٹیکس چور کسی کا احتساب نہیں کرسکتاکیونکہ وہ خود ٹیکس چور ہیں،پنجاب حکومت سا ل 2016-16کے بجٹ کا ٹیکس فری اور عوامی بجٹ ہوگا تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافے کے ساتھ ساتھ اسکی طرف خصوصی توجہ دی گئی ہے اور عوامی کی پریشانیوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید توصیف شاہ،اظہر فاروقی،عامر خان چیئر مین ، سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی پالیسی اپنی اے ٹی ایم مشینوں کا تحفظ اور ان کی کرپشن کو چھپانا ہے، منتخب وزیر اعظم کو جیل بھیجنے کی باتیں کرنے والے عمران خان پی ٹی آئی کے تو وزیر اعظم بن سکتے ہیں لیکن پاکستان کی وزارت عظمیٰ کے لئے ان کا کہیں نام نظر نہیں آتا،اور اقتدار تک پہنچنے کے تمام چور دروازے بند ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نجی دورے پر برطانیہ گئے ہیں، جہاں وہ اپنا طبی معائنہ کرانے کے بعد جمعرات کو واپس آجائیں گے ، اس پر سیاست کرنے والے کوئی اور ایشو تلاش کر لیں جس سے ان کا دل بہل جائے۔

متعلقہ عنوان :