مختصر المدتی منصوبہ بندی کے مطابق شہریوں کیلئے واسا جون کے آخر تک پانی سپلائی کو بہتر کرنے کیلئے مزید 10 ٹیوب ویلوں کی تنصیب کریگا

اورنج ٹرین ملتان روڈ پر بارشوں کے پانی کی نکاسی کے لیے واسا ، ایل ڈی اے مشترکہ فورم کے ذریعے انتظامات کریں گے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 24 مئی 2016 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 24 مئی۔2016ء) مختصر المدتی منصوبہ بندی کے مطابق شہریوں کے لیے واسا جون کے آخر تک پانی سپلائی کو بہتر کرنے کے لیے مزید 10 ٹیوب ویلوں کی تنصیب کرے گا جبکہ پی ایچ اے سے 10 واٹر باؤزر ٹینک لے کر پانی کی طلب کو فوری طور پر پورا کرے گا۔ موجودہ ٹیوب ویلوں کی گنجائش بڑھانے کے لیے تکنیکی خرابیوں کو فوری طور پر درست کرایا جائے ۔

اورنج ٹرین ملتان روڈ پر بارشوں کے پانی کی نکاسی کے لیے واسا ، ایل ڈی اے مشترکہ فورم کے ذریعے انتظامات کریں گے۔رکن قومی اسمبلی ملک پرویز اور کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ان خیالات کا اظہار لاہور کے مختلف علاقوں میں پانی سپلائی اور مون سون کے لیے انتظامات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وائس چیئرمین واسا و ایم پی اے چوہدری شہباز، ایم پی اے غزالی سلیم بٹ، ایم پی اے ملک عبدالوحید، ایم پی اے ماجد ظہور، ایم ڈی واسا چوہدری نصیر، قائم مقام ڈی سی او لاہور عرفان میمن، ایل ڈی اے، واسا، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی و دیگر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ایم ڈی واسا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پورے لاہور میں کل علاقوں میں 30 میں پانی کی سپلائی میں کمی کی شکایات موجود ہیں۔ جن میں سے سب سے زیادہ مسئلہ تاجپورہ کے علاقے میں ہے جہاں انتہائی پرانے ٹیوب ویلوں کے کام نہ کرنے سے پانی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جن کے لیے فوری طور پر متبادل انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مختصر المدتی منصوبہ بندی کے علاوہ وسط المدتی منصوبہ کے تحت بھی مزید نئے ٹیوب ویل لگائے جا رہے ہیں جس سے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔

جائیکا کے زیر انتظام بھی ستمبر تک مزید 30 ٹیوب ویل کام کرنا شروع کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر بعض جگہوں پر جنریٹر مہیا کرکے بھی پانی کی سپلائی کو بحال کر دیا گیا ہے۔کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے کہا کہ لکشمی چوک میں بریفنگ کے مطابق نکاسی آب کی گنجائش دوگنی ہونے سے اس بار صورت حال بہتر ہوگی جبکہ چوبرجی تا ٹھوکر نیاز بیگ اورنج ٹرین کے ساتھ مون سون بارشوں میں نکاسی آب کے لیے واسا اور ایل ڈی اے مشترکہ فوم کے ذریعے انتظامات کریں تاکہ اردگرد کے علاقوں کے رہائیشیوں کو مشکلات پیش نہ آئیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام لاہور میں مون سون کے دوران واسا کے کیمپ موجود ہوں گے جبکہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بھی اپنے ایس او پی کے مطابق کام کرے گی۔

متعلقہ عنوان :