وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں میں بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 24 مئی 2016 19:31

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 24 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گرین ٹاؤن کے علاقے باگڑیاں میں بچے سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے حکم دیا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے علاقے سے لاپتہ ہونے والے 2 بچوں کی بازیابی کیلئے بھی فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔