Live Updates

انسانیت حقیقت میں صلہ رحمی اور ایثارکانام ہے‘اپنے مال کو نیک اعمال کیلئے صرف کرنیوالے زندگی کے ہرمیدان اورامتحان میں سرفرازی سے ہمکنارہوتے ہیں‘کسی مستحق انسان کے ہاتھ پھیلائے بغیر اس کی مددکرنا بہت معنی رکھتا ہے

جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما حضرت علامہ مولانا امتیاز احمد حقانی کا اجتماع سے خطاب

منگل 24 مئی 2016 19:17

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) جماعت اہل سنت کے مرکزی رہنما حضرت علامہ مولانا امتیاز احمد حقانی نے گزشتہ روز ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت حقیقت میں صلہ رحمی اور ایثارکانام ہے ۔اپنے مال کو نیک اعمال کیلئے صرف کرنیوالے زندگی کے ہرمیدان اورامتحان میں سرفرازی سے ہمکنارہوتے ہیں کسی مستحق انسان کے ہاتھ پھیلائے بغیر اس کی مددکرنا بہت معنی رکھتا ہے پیسہ وہی کام آتا ہے جواﷲ تعالیٰ کی رضااوراس کے بندوں کی فلاح وبہبود کیلئے صرف کردیا جائے۔

جوانسان دوسرے انسانوں کی مددمیں لگ جا ئے وہ اﷲ تعالیٰ کی غیبی مددکامستحق بن جاتا ہے ۔دوسرے مہینوں کی نسبت ماہ رمضان میں اﷲ پاک سے تجارت زیادہ منفعت بخش ہے ۔صادق جذبوں کے ساتھ دوسروں کیلئے سحری وافطاری کاانتظام اوراہتمام کرنا افضل عبادت ہے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ حقوق العبادکوسمجھنا اورانہیں پورا کرنا دنیا وآخرت کی کامیابی کاضامن ہے ۔

ثروت مند حضرات اپنے آس پاس مستحق افرادیا خاندانوں کوتلاش کرکے ان کی بھرپورمدد کریں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وسائل اﷲ تعالیٰ کاانعام اوراس کی امانت ہیں جومخلوق خداپرنچھاورکرنیوالے کبھی ناداراورمفلس نہیں ہوتے ۔ اپنے زیورات اورسرمایہ کی ایمانداری سے زکوٰۃ دینے والے افرادکوچوری کاڈر نہیں رہتا ۔اسلام نے ہم انسانوں کو جورواداری اوراخوت کادرس دیا ہے اسے اپناناہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات