چنیوٹ ‘معروف سماجی شخصیت اور سید عباس حسین زیدی سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی تحریک میں شامل

منگل 24 مئی 2016 19:17

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء)چنیوٹ کی معروف سماجی شخصیت اور نوجوان سیاست دان سید عباس حسین زیدی اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت عوامی تحریک میں شامل ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سید جعفر عباس کی رہائش گاہ پر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سید شاہد علی شاہ، ضلعی صدر سید حسنات علی شاہ کی موجودگی میں سید عباس حسین زیدی نے پریس کانفرنس کے دوران عوامی تحریک میں باقاعدہ طور پر شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کی جماعت عوام کی مقبول ترین جماعت ہے یہ جماعت ملک سے فرسودہ اور کرپٹ نظام کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ہم قائد انقلاب ڈاکٹر علامہ محمد طاہر القادری کی قیادت میں متحد ہیں ہم چنیوٹ کو عوامی تحریک کا قلعہ بنا دیں گے پارٹی کی مضبوطی کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کرونگا عوامی تحریک کے قائدین سے متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہوا ہوں اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے نائب صدر سید شاہد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی ہم سید عباس حسین زیدی کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ ہماری پارٹی کو ان جیسے ورکروں کی ضرورت تھی میں امید کرتا ہوں کہ یہ نوجوان چنیوٹ شہر میں عوامی تحریک کو منظم اور فعال بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گااس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے سید عباس حسین زیدی کو عوامی تحریک چنیوٹ سٹی کا صدر نامزد کر دیا۔