چنیوٹ ‘شدید اندھی نے تباہی مچا دی ‘مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے 10افراد شدید زخمی

منگل 24 مئی 2016 19:16

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) چنیوٹ شہر میں آنے والی شدید اندھی نے تباہی مچا دی مختلف علاقوں میں مکانوں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے دس افراد شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات آنے والی شدید اندھی اور طوفان کے باعث درخت زمین سے اکھڑ گئے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا جبکہ شہر کے مختلف علاقوں محلہ ٹھٹھی غربی میں دیوار گرنے سے37سالہ اعظم تھانہ سٹی روڈ پر کچے مکان کی چھت گرنے سے محمد ممتاز ،محلہ حسین آباد میں چھت گرنے سے یاسین ، یامین ، مرسلین اور وسیم ، اظہر ، فرزانہ بی بی ، عمران احمد اور دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :