پی سی ڈی ایم اے نے صنعتوں کے برابریکساں ٹیکس کا پُرزورمطالبہ کردیا
صنعتوں اورکمرشل امپورٹرز کے درمیان تفریق ختم کرتے ہوئے ٹیکسز کی شرح یکساں کی جائے‘بجٹ تجاویز پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے وفاقی بجٹ 2016-17 کے لیے تجاویز وفاقی وزیر خزانہ کو ارسال
منگل 24 مئی 2016 19:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 مئی۔2016ء) پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے صنعتوں اور کمرشل امپور ٹر کے درمیان تفریق ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے برابری کی سطح پر کاروباری مواقع فراہم کرنے کی درخواست کی ہے اور خام مال کی درآمد پر کمرشل امپورٹرز کے لیے زائد ٹیکسزکو غیرمنصفانہ قرار دیتے ہوئے یکساں ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔
چیئرمین پی سی ڈی ایم اے خواجہ عارف کپور نے مالی سال 2016-17کے وفاقی بجٹ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کو ارسال کی گئی تجاویز میں کہا ہے کہ معاشی و صنعتی ترقی میں برآمدی صنعتوں کا اہم کردار ہوتا ہے اور برآمدی صنعتوں کی بلارکاوٹ پیداواری سرگرمیاں جاری رکھنے میں کمرشل امپورٹرز ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتے ہیں خصوصاً ٹیکسٹائل، لیدر و دیگر صنعتوں کوطلب کے مطابق خام مال کی فراہمی کے حوالے سے اُن کی کاوشوں کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا لیکن اس کے باوجود کمرشل امپورٹرز کے ساتھ امتیاز ی سلوک کیا جارہاہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.