بنوں میں خسرہ سے ایک اور بچی دم توڑ گئی ٗتعداد چار ہوگئی

منگل 24 مئی 2016 19:08

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) بنوں میں خسرہ سے ایک اور بچی دم توڑ گئی ، تین روز میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہو گئی اطلاعات کے مطابق بنوں میں خسرہ کی وباء سر اٹھانے لگی ہے اور منگل کو بھی ایک بچی جاں بحق ہو گئی جس کے بعد گزشتہ تین روز میں خسرہ سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 4ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ گرشتہ تین روز کے دوران بنوں کے مختلف ہسپتالوں میں خسرہ کے4مریض دم توڑ چکے ہیں اور ابھی بھی کئی بچے خسرہ کی وجہ سے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گرمی کی حالیہ لہر کے باعث موسمی تبدیلی سے خسرہ کی وباء پھیلنے کا خدشہ ہے تاہم اس کی علامات ظاہر ہوتے ہیں متاثرہ افراد کو فوری طورپر ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :