ٹی اوآرز کی تیاری کے لئے 12 رکنی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

منگل 24 مئی 2016 19:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء )پاناما پیپرز اور دیگر امور کی تحقیقات کے حوالے سے ٹی اوآرز کی تیاری کے لئے 12 رکنی کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا سپیکر قومی اسمبلی کی منظوری سے جاری کئے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے 6،6 ارکان شامل ہیں حکومت کی جانب سے اسحق ڈار،خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق انوشہ رحمان،اکرم درانی اور حاصل بزنجو ٗ اپوزیشن کے اعتزازاحسن، شاہ محمودقریشی،صاحبزادہ طارق اﷲ, بیرسٹر سیف، طارق بشیر چیمہ اور الیاس بلور کیمٹی شامل ہیں پارلیمانی کمیٹی پاناما پیپرز، آف شور کمپنیوں، قرضوں کی معافی اور کک بیکس کی تحقیقات کے لئے ٹی او آرز تیار کرے گی۔