وفاقی وزیر شیخ آفتاب سے اسلام آباد کے مئیر شیخ انصر کی ملاقات
حکومت الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور ان کو سستا انصاف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے ٗ شیخ آفتاب
منگل 24 مئی 2016 18:58
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور و انچارج وزیر برائے وزیراعظم شکایات ونگ شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل کے حل، ان کے ساتھ الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل اور ان کو سستا انصاف فراہم کرنے پر یقین رکھتی ہے کیونکہ جمہوریت کا بنیادی مطلب ہی یہ ہے کہ حکومت عوام کی ہے اور ہم عوام کی خدمت، خوشحالی اور فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت کوشاں ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے میئر شیخ انصر سے ملاقات میں کیا۔ میئر اسلا م آباد شیخ انصر نے منگل کو خصوصی طور پر شیخ آفتاب احمد سے ملاقات کی اور ان کو وفاقی وزیر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے ان کی وزیر مملکت کے طور پر خدمات کو سراہا۔(جاری ہے)
وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کا بطور وفاقی وزیر انتخاب ان کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے کیونکہ وہ اپنے قائد محمد نواز شریف کے وژن کے مطابق عوام کی خدمت اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔
وفاقی وزیر نے اسلام آباد کے میئر کی توجہ ملکی اور خصوصاً اسلام آباد کی ترقی، خوشحالی اور لوگوں کے بنیادی مسائل کی طرف دلائی۔ شیخ انصر نے یقین دلایا کہ وہ اپنی تمام تر توانائیاں عوام کی خدمت کیلئے وقف کر دیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.